مریم نواز نے پہلا الیکشن جیت لیا

Feb 09, 2024 | 05:25:AM
مریم نواز نے پہلا الیکشن جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نائب صدر مریم نواز نے اپنا پہلا الیکشن جیت لیا ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق  پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی  پی 159 سے مریم نواز 23 ہزار 598 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئیں ، ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ مہر شرافت علی21 ہزار 491 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔ 

فارم 47 کے مطابق مسلم لیگ نون کی امیدوار مریم نواز شریف کامیاب قرار دیا گیا ہے ، تحریک لبیک کے محمد حسن رضاء نقشبندی 11 ہزار 708 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے، حلقہ میں کل 16 امیدوں مد مقابل تھے، حلقہ میں ووٹ کی شرح 36.55 فیصد رہی ، حلقہ میں کل 61 ہزار 88 ووٹ کاسٹ ہوئے،حلقہ میں 880 ووٹ مستر قرار دیئے گئے،حلقہ میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 102 تھی ۔