اسلام آباد: گزشتہ روز زیرو پوائنٹ سے ملنے والی لاش کی شناخت نہ ہوسکی

Feb 09, 2023 | 11:44:AM
اسلام آباد: گزشتہ روز زیرو پوائنٹ سے ملنے والی لاش کی شناخت نہ ہوسکی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ آب پارہ کی حدود زیرو پوائنٹ سے ملنے والی لاش کے بارے میں تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکیں۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاش کی شناخت نہیں ہوپارہی کیونکہ شناختی کارڈ یا کوئی بھی شناختی ثبوت موجود نہیں جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، پولیس مقابلہ میں ڈاکو گرفتار

آس پاس موجود شہریوں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ لاش پانچ سے چھ دن نالے کے پاس پڑی رہی لیکن ہولیس لاعلم رہی، تعفن پھیلنے پر شہریوں نے نالے کی جگہ پر جاکے دیکھا تو لاش پڑی تھی جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔
پولیس کے مطابق مرنے والے کی موت کی وجوہات کا بھی تاحال تعین نہیں ہوسکا۔