اپوزیشن عدم اعتماد کیلئے ارکان پورے  کرکے دکھائے۔۔شیخ رشید کا چیلنج

Feb 09, 2022 | 13:28:PM
عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن بندےپورےکرکے دیکھائے
کیپشن: شیخ رشید فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرداخلہ شیخ رشید نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن عدم اعتماد کیلئے ارکان پورے نہیں کرسکتی، اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل اور حکومت کے ساتھ ہے، آئندہ پچاس دن سیاست کیلئے اہم ہیں۔

 وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 23 سال بعد آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان آ رہی ہے، وزیراعظم عمران خان روس کا اہم دورہ کرنے جا رہے ہیں، 14 فروری کو ایران کے وزیر داخلہ پاکستان آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سالی کے پیار میں پاگل شوہر نے بیوی کو مروا دیا۔۔قاتل کا لاش کیساتھ ایسا فعل کہ انسانیت بھی کانپ اٹھے

 انہوں نے کہا  کہ آئندہ 50 روز سیاست کیلئے اہم ہیں، اپوزیشن 23 مارچ کو بھی آتی دکھائی نہیں دیتی، اپوزیشن کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں، فضل الرحمان کی سیاست مختلف، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی مختلف ہے، اب یہ ہمارے اتحادیوں کے دروازے کھٹکھٹا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا۔۔فیصل واڈا نااہل قرار

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنی چارپائی کے نیچے جھاڑو دے، اپنے بندے پورے کرے، اپوزیشن عدم اعتماد کیلئے بندے نہیں لاسکتی۔