ماں بیٹے کی 73 سال بعد ملاقات ،جذبا تی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Feb 09, 2021 | 20:40:PM
 ماں بیٹے کی 73 سال بعد ملاقات ،جذبا تی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )بچھڑے ہوئے ماں اور بیٹے کی بالآخر 73 سال بعد ملاقات ہوگئی اور جذباتیت سے بھرے ان لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلا ت کے مطا بق الجزائر سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ بیٹے عبدالرحمان کی اپنی ماں کی تلاش کے لیے دہائیوں کی محنت رنگ لے آئی اور 93 سالہ ماں کو فرانس کے ایک اولڈ ہوم میں ڈھونڈ نکالا۔
 خاتون نے شوہر کی مارپیٹ اور بدسلوکی سے تنگ آکر دو ماہ کے بیٹے کو دادی کے حوالے کرکے گھر چھوڑ دیا تھا جس کے بعد سے ماں اور بیٹے کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی تھی۔ماں کی محبت کا متلاشی 14 سالہ لڑکا ڈھونڈتے ڈھونڈتے 73 سال کی عمر تک پہنچ گیا لیکن پتہ نہیں چل سکا۔ ایک روز عبدالرحمان پتہ چلا کہ ماں فرانس کے اولڈ ہوم میں موجود ہیں۔ وہ خود اس وقت بیلجیئم میں تھے جہاں سے وہ فرانس پہنچے اور اپنی ماں سے ملے۔93 سالہ ماں یمینہ فالج کا شکار ہوکر ذہنی طور پر مفلوج لیکن بیٹے کو دیکھ کر وہ کِھل اٹھیں۔ ماں بیٹے کی 73 سال بعد ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔