پاک ترک مشترکہ جنگی مشقیں’’اتاترک الیون‘‘ کا آغاز 

Feb 09, 2021 | 11:17:AM
پاک ترک مشترکہ جنگی مشقیں’’اتاترک الیون‘‘ کا آغاز 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ جنگی مشقیں اتاترک الیون کا آغاز ہو گیا، برادر ممالک کے فوجی دستوں کے درمیان یہ مشقیں تین ہفتے جاری رہیں گی۔

 پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ جنگی مشقیں اتاترک الیون کی افتتاحی تقریب سپیشل سروسز ہیڈکوارٹرز تربیلا میں منعقد ہوئی،مشقوں میں پاکستان کے ایس ایس جی اور ترک سپیشل فورسز مشقوں میں حصہ لیں گی۔ مشقوں میں انسداد دہشتگردی، تلاشی و محاصرہ آپریشنز، دہشتگردوں کے ٹھکانے کلیئر کرنا اور مغویوں کی بازیابی کے آپریشنز بھی شامل ہیں جبکہ فری فال آپریشنز بھی تربیتی مشقوں کا حصہ ہوں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ جنگی مشقیں دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گی اور اس سے عسکری شعبوں میں جدت اور نئے رجحانات سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا۔