کراچی: گلبائی تا ہاکس بے سڑک عارضی طور پر بند

Feb 09, 2021 | 09:57:AM
کراچی: گلبائی تا ہاکس بے سڑک عارضی طور پر بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کراچی کے مصروف ترین علاقے گلبائی سے ہاکس بے جانے اور آنے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گلبائی سے ہاکس بے جانے والی سڑک کو ترقیاتی کاموں کے لیےبند کیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گلبائی سے ہاکس بے جانے والی سڑک 45 روز کے لیے بند کر دی گئی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹریفک کو ناردرن بائی پاس سے حب ریور روڈ اور مواچھ گوٹھ کی طرف موڑا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گلبائی تا ہاکس بے روڈ پہ ماڑی پور کا ٹرک اڈہ بھی واقع ہے، جہاں سے ہزاروں کی تعداد میں ٹرالرز کی پورے ملک میں سامان کی ترسیل کے سلسلے میں روزانہ آمد و رفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔سڑک کی بندش سے ان ٹرالرز کی آمد و رفت کا سلسلہ متاثر ہو گا۔