بانی پی ٹی آئی سے ملاقات،جتنی سختی ہوگی اتنے زیادہ لوگ آئیں گے، بیرسٹر گوہر

Dec 09, 2025 | 19:46:PM
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات،جتنی سختی ہوگی اتنے زیادہ لوگ آئیں گے، بیرسٹر گوہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آج قانون اور ایس او پیز کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکلاء اور فیملی کی ملاقات کا روز ہے،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے حالات خراب ہورہے ہیں،جتنی سختی ہوگی اتنے زیادہ لوگ آئیں گئے۔

 پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو  کرتےہوئےکہا کہ عدالت کا حکم ہے ہر حال میں ملاقات ہو،عدالت کا حکم ہے ہر حال میں ملاقات ہو،پی ٹی آئی اور جیل عملے نے متفقہ طور پر یہ ملاقات طے کی تھی،میری آخری ملاقات اکتوبر میں ہوئی تھی،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے حالات خراب ہورہے ہیں،بشریٰ بی بی سے تو ان کی فیملی کی ملاقات کرا دیں،جتنی سختی ہوگی اتنے زیادہ لوگ آئیں گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ ہماری توہین عدالت کی درخواستیں مقرر کریں،عدالت میں انصاف نہیں ملتا،  پالیمینٹ میں کوئی بولنے نہیں دیتا۔
یہ بھی پڑھیں:سال کے 12مہینوں کے نام کیسے پڑے؟ دلچسپ داستان