وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر شہر بھر میں آپریشن کلین اپ جاری 

Dec 09, 2023 | 13:00:PM
 وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر شہر بھر میں آپریشن کلین اپ جاری ہے۔ کوڑے کے ساتھ کنسٹرکشن میٹریل ٹھکانے لگانے کیلئے بھی تینوں شفٹوں میں ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان)  وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر شہر بھر میں آپریشن کلین اپ جاری ہے۔ کوڑے کے ساتھ کنسٹرکشن میٹریل ٹھکانے لگانے کیلئے بھی تینوں شفٹوں میں ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔

470 اوپن پلاٹس، 206 ملبے کے پوائنٹس، 378 سور پوائنٹس کلیئر کرنے کا پلان جاری کر دیا گیا۔ ورکنگ کا جائزہ لینے کیلئے سی ای او بابر صاحب دین مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے شادمان عارضی کولیکشن پوائنٹ، مینٹل ہسپتال، شاہ جمال ایریا میں آپریشن کلین اپ کا جائزہ لیا۔ فارن افیئرز آفس، سروس لین کینال روڈ کا دورہ کیا ساتھ ہی ملبہ ٹھکانے لگانے کیلئے ہدایات جاری دی۔

حاجی کیمپ، بابا گراؤنڈ، داتا دربار اور ملحقہ علاقوں میں آپریشنل ورکنگ کا جائزہ لیا۔ 

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

بابر صاحب دین  کا کہنا تھا کہ خصوصی صفائی آپریشن کے نتیجے میں 258 اوپن پلاٹس، 92ملبے کے پوائنٹس، 329 سور پوائنٹس کو کلیئر کیا جا چکا ہے۔ آئندہ 48 گھنٹوں میں تمام پوائنٹس کو زیرو ویسٹ کر دیا جائے گا، 

سی ای او نے غیر قانونی ڈمپنگ کرنیوالوں کیخلاف انفورسمنٹ کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت  کردی۔