اللہ ہمیں سرخروکررہاہے،نواز شریف کا ڈیلی میل کی معذرت پر تبصرہ

Dec 09, 2022 | 23:32:PM
برطانوی اخبار ڈیلی میل، معذرت، تبصرہ، نوازشریف، اللہ، سرخرو،
کیپشن: نوازشریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) برطانوی اخبار ڈیلی میل کی معذرت پر تبصرہ کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہاہے کہ اللہ ہمیں سرخرو کر رہا ہے، نیک نیتی کبھی بھی رائیگاں نہیں جاتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز برطانوی پیپرڈیلی میل نے غلط بیانی پر وزیراعظم شہبازشریف سے معافی مانگ لی  تھی۔ڈیلی میل نے 14 جولائی 2019 کو آرٹیکل میں شہباز شریف پر الزام لگا یا تھا ،ڈیلی میل نے الزام لگایا تھا کہ شریف خاندان نے سیلاب زدگان کے فنڈ میں چوری کی ،ڈیلی میل نے کہاکہ قومی احتساب بیورو نے شہبازشریف سے متعلق تحقیقات کی اطلاع دی تھی۔ ڈیلی میل نے اپنے بیان میں کہاہے کہ تسلیم کرتے ہیں شہبازشریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا،شہباز شریف سے معذرت خواہ ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول سستا ہونے کا امکان ،کتنی قیمت کم ہوگی؟