برطانوی وزیراعظم کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

Dec 09, 2021 | 19:57:PM
بورس جانسن، اہلیہ کیری، بیٹی کی پیدائش
کیپشن: برطانوی وزیراعظم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور ان کی اہلیہ کیری کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کیری کے ہاں آج لندن کے مقامی ہسپتال میں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔بورس جانسن اور کیری کی ترجمان کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کی اہلیہ اور بیٹی دونوں ٹھیک ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بورس جانسن اور کیری کی شادی رواں سال مئی میں ہوئی تھی جبکہ ان دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جو 2020 میں پیدا ہوا تھا۔ رپورٹس کے مطابق بورس جانسن نے کیری سے قبل دو شادیاں کیں جبکہ ان کی دوسری اہلیہ سے ان کے 4 بچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل راوت حادثے کے بعد کیا مانگتے رہے؟ عینی شاہد کا اہم بیان