’’آجا تے بہہ جا سائیکل تے‘‘  ترک نژادجرمن وزیر کی ویڈیو وائرل 

Dec 09, 2021 | 19:26:PM
ترک نژاد، جرمن، وزیر، بائیسکل، چانسلر، دفتر، پہنچ
کیپشن: ترک نژاد جرمن وزیر بائیسکل پر چانسلر کے دفتر پہنچ رہے ہیں

(ویب ڈیسک)جرمنی کی نئی حکومت کی کابینہ کے ہونیوالے پہلے اجلاس میں شرکت کیلئے ترک نژاد جرمن وزیر بائیسکل پر چانسلر کے دفتر پہنچ گئے۔

ترکی اردو  کی جانب ٹویٹر پر شئیر کی گئی خبر اور ویڈیو کےمطابق  نئی جرمن حکومت کے کابینہ اجلاس میں شرکت کے لئے تمام وزراء اپنی اپنی لگژری گاڑیوں میں آفس پہنچے لیکن ترک نژاد جرمن وزیر جیم اوزدمیر کابینہ اجلاس میں شرکت کے لئے بائیسکل پر چانسلر آفس پہنچے۔ جیم اوزدمیر  کی سائیکل پر آفس آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تاریخ میں پہلی بارڈالر 180روپے سے بھی تجاوز کرگیا