تاریخ میں پہلی بارڈالر 180روپے سے بھی تجاوز کرگیا

Dec 09, 2021 | 17:57:PM
ڈالر کی قیمت میں اضافہ
کیپشن: ڈالر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔ڈالر تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا تاریخ میں پہلی بار اوپن مارکیٹ میں ڈالر 180 روپے سے بھی تجاوز کرگیا ۔

ایکسچینج کمپنی ایسوسی ایشن کے مطابق  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 180.30 روپے کا ہوگیا۔یورو 1.10 روپے مہنگا ہوکر202.50 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔برطانوی پاونڈ 237 روپے پر برقرار رہاجبکہ امارتی درہم 5 پیسے مہنگا ہوکر 49.90 روپے کا ہوگیا ۔ سعودی ریال بھی 10 پیسے مہنگا ہوکر 47.55 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل فون مزید مہنگے کرنے کی تیاریاں