موبائل فون مزید مہنگے کرنے کی تیاریاں

Dec 09, 2021 | 15:27:PM
درآمدی موبائل فون پر ٹیکس
کیپشن: درآمدی موبائل فون فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)درآمدی موبائل فون پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ، ایف بی آر کا فکسڈ سیلز ٹیکس رجیم کو نارمل ریجم عائد کرنے پر بھی غور۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کا درآمدی موبائل فون پر سیلز ٹیکس عائد کر نے پر غور۔ درآمدی موبائل فون پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کے لیے فنانس سپلیمنٹری بل میں تبدیلی کرنے پر بھی غور۔اس اقدام سے درآمدی موبائل فون ہر ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوگا ،مقامی طور پر تیار ہونے والے موبائل فون کو بہت سپورٹ ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں :خطرناک وائرس کا پھیلاؤ۔۔ سکول اور نائب کلب بند
سپلیمنٹری فنانس بل آئی ایم ایف کے ساتھ مزاکرات کا حصہ بھی ہے ، سپلیمنٹری بل لانے کے لئے قومی اسمبلی سے منظوری لینا ہوگی ۔حکومت کو 350 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کےلیے سپلیمنٹری بل لانا ہے۔
ایف بی آر نے تیار شدہ درآمدی موبائل فون ہر فکسڈ ٹیکس ریجیم ختم کرنے کی تجویز دی ہے ،501 ڈالر مالیت کے درآمدی موبائل فون پر فکسڈ ٹیکس 9270 روپے ہے ۔
منظوری کے بعد درآمدی موبائل فون پر فکسڈ ٹیکس ختم ہونے کے بعد سیلز ٹیکس 15 ہزار روپے تک ہوگی ۔
یہ بھی پڑھیں :کترینہ کی شادی میں عدم شرکت۔۔ سلمان خان کی بہن نے بڑا راز کھول دیا