ڈینگی مچھر سے لاہور میں ایک اور مریض جاں بحق

Dec 09, 2021 | 10:38:AM
ڈینگی ،مریض،اموات،اضافہ
کیپشن: ڈینگی مریض(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ڈینگی مچھر سے لاہور میں ایک اور مریض جاں بحق۔پنجاب میں مزید 37افرادڈینگی میں مبتلا،خیبرپختونخوا میں بھی مزید 8 افرادڈینگی کاشکار ۔

تفصیلات  کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران 28نئےڈینگی کےمریض رپورٹ ہوئے، ہسپتالوں میں ڈینگی کے 282مریض زیرعلاج ہیں۔ رواں سال ابتک ڈینگی کے 18288کیس رپورٹ ہوچکے ۔

یہ بھی پڑھیں:24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا سے کتنے افراد جا ں بحق۔۔بڑی خبر

انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز لاہورمیں 43069 ان ڈور مقامات کو چیک کیاگیا۔انسداد ڈینگی ٹیموں نے 7230آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا جبکہ لاہورمیں 136ان ڈوراور آؤٹ ڈور مقامات سےلاروا تلف کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی پھر اونچی اڑان۔۔بڑااضافہ سامنے آگیا