تقرر و تبادلے۔۔پولیس سروس کےعثمان انور کی خدمات خیبر پختونخوا حکومت کے سپرد 

Dec 09, 2021 | 00:01:AM
وفاقی, بیورو کریسی , تقرر و تبادلے
کیپشن: وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے

(24 نیوز)وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نو ٹیفیکیشن جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس سروس گر یڈ 21 کے عثمان انور کی خدمات خیبر پختونخوا حکومت کے سپرد کر دی گئیں ہیں۔عثمان انور 3 دسمبر کو ایف آئی اے میں تعینات کئے گئے تھے۔پولیس  سروس گریڈ 21 کے انکسار خان کی خدمات ایف آئی اے کے سپرد کر دی گئیں ہیں۔انکسار خان فرنٹیئر کانسٹیبلری میں تعینات تھے۔انکسار خان 3 دسمبر کو  ایف آئی اے سے خیبر پختونخوا تبدیل کئے گئے تھے۔جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انیتا تراب  کو جوائنٹ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن تعینات کر دیا گیااسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نو ٹیفیکیشن جاری کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یااللہ خیر۔۔رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے