استعفے جلد ان کے سر پر ماریں گے، فضل الرحمان 

Dec 09, 2020 | 18:11:PM
استعفے جلد ان کے سر پر ماریں گے، فضل الرحمان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک میں جمہوریت نہیں ، آمریت ہے، لاہور میں جلسہ ہر صورت ہوگا، حکومت نے ایک راستہ روکا تو ہم دوسرا بنا لیں گے۔
پی ڈی ایم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اسٹیبلشمنٹ پر ایک مرتبہ پھر حکومت کی پشت پناہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کی محافظ بنی ہوئی ہے، اس حکومت کو عوام کی نمائندہ تسلیم نہیں کرتے، انہوں نے کہا کہ چہ میگوئیاں ہوتی رہتی ہیں، تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں، استعفے ان کے سر پر مارنے کا مرحلہ بھی جلد آئے گا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ آمریت کا ایک مہرہ ہیں، ایک طرف کہتے ہیں جلسہ نہیں روکنا تو دوسری جانب پنجاب حکومت مینار پاکستان کو ڈیم بنا رہی ہے، تاہم ہم نے طے کیا ہے کہ مینار پاکستان میں جلسہ ہو کر رہے گا، اپنے فیصلوں کا اعلان ہم گزشتہ روز ہی کر چکے ہیں ، تیرہ دسمبر لاہور کا تاریخی دن ہوگا۔