ہاؤس آف شریف کرپشن بچانے کیلئے جنگ کررہا ہے، فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہاؤس آف شریف کرپشن کی کمائی بچانے کےلئے جنگ کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ڈی ایم اور ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’نہ نو من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز استعفوں کی دھمکی پولیٹیکل اسٹنٹ ہے، اصل میں ہاؤس آف شریف اپنی کرپشن چھپانا چاہتا ہے۔
*نہ نو مَن تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی*
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 9, 2020
ن لیگ کی استعفوں کی دھمکی پولیٹیکل سٹنٹ اور ہاؤس آف شریف کی کرپشن کی کمائی بچانے کی جنگ ہے! اپنا مال پانی بچانے کیلئے PDM کا REJECTED ٹولہ ممبران اسمبلی کو ڈھال بناکر استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے جس میں ناکامی و نامرادی اِنکا مقدر ہوگی!
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کا مسترد کیا ہوا ٹولہ اراکان اسمبلی کو ڈھال بنانے کی کوشش کررہا ہے لیکن ناکامی و نامرادی پی ڈی ایم ٹولے کا مقدر ہوگئی۔