فریال تالپور سے شازیہ مری کی ملاقات، عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد

Aug 09, 2025 | 23:23:PM
 فریال تالپور سے شازیہ مری کی ملاقات، عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )فریال تالپور سے شازیہ مری کی ملاقات، عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد، مرکزی ترجمان پی پی پی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے فریال تالپور سے ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا، شازیہ مری نے فریال تالپور کو خواتین کے مسائل اور قومی اسمبلی میں قانون سازی سے آگاہ کیا۔

تفصیلات کےمطابق ملاقات میں صوبائی و قومی سطح پر خواتین کے لیے مزید اقدامات پر زور دیا، فریال تالپور کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں خواتین ارکان کا قانون سازی میں کردار اہم ہے۔

بلوچستان اور دیگر صوبوں میں خواتین کے خلاف ہونے والے واقعات تشویشناک ہیں،  پیپلز پارٹی خواتین کے لیے روزگار، تعلیم اور تحفظ کی ضامن ہے۔

فلسطین پر قرارداد وقت کی ضرورت تھی، عالمی دنیا کے سامنے پاکستان کا موقف دہرایا گیا،  بھارتی سرکار کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جابرانہ اقدامات انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

فریال تالپور کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر پاکستان کا بھرپور مقدمہ رکھا،  پاکستان کے دفاع میں مسلح افواج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔