اسلام آباد میں پرائیویٹ زرعی فارمز کی تفصیلات سامنے آگئیں 

Aug 09, 2025 | 20:03:PM
اسلام آباد میں پرائیویٹ زرعی فارمز کی تفصیلات سامنے آگئیں 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پرائیویٹ زرعی فارمز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ 

دستاویز  کے مطابق اسلام آباد میں زرعی فارمز کی تعداد 17 ہزار 125 ہے جبکہ  زرعی فارمز کا کل رقبہ 55 ہزار 531 ایکڑ ہے۔ 

اسلام آباد میں 100 ایکڑ سے زائد زرعی فارمز کی تعداد 92 ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 50 ایکڑ سے 100 ایکڑ کے زرعی فارمز کی تعداد 90 ہے۔

25 سے 50 ایکڑ رقبے کے زرعی فارمز کی تعداد 234،ساڑھے12 سے 25 ایکڑ رقبے کے زرعی فارمز کی تعداد 34، ساڑھے 7 سے ساڑھے 12 ایکڑ رقبے کے زرعی فارمز کی تعداد 609 ہے۔ 

اسلام آباد میں ایک ایکڑ سے کم رقبے کے فارمز کی تعداد 10 ہزار 902اور ایک سے ڈھائی ایکڑ رقبے کے زرعی فارمز کی تعداد 2886 ہے۔ 

 دستاویز میں مزید کہا گیاہے کہ اسلام آباد میں زرعی فارمز کا 48 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ زیر کاشت ہے۔ 

یہ بھی پڑٖھیں : لاہور میں بجلی سے چلنےوا لی ٹرام کے روٹس کا اعلان