زرتاج گل کی 9 مئی کے تین مقدمات میں سزائوں کیخلاف اپیلیں بطور کیس مقرر

Aug 09, 2025 | 18:41:PM
 زرتاج گل کی 9 مئی کے تین مقدمات میں سزائوں کیخلاف اپیلیں بطور کیس مقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

‏(ملک اشرف )پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی 9 مئی کے تین مقدمات میں سزائوں کیخلاف اپیلیں بطور اعتراض کیس مقرر، چیف جسٹس  ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 11 اگست کوبطور اعتراض کیس سماعت کریگا۔

زرتاج گل نے بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے اپیلیں دائر کی ہیں، اے ٹی سی فیصل آباد کے نو مئی واقعات میں تین فیصلوں کیخلاف تین الگ الگ اپیلیں دائر کی گئی ہیں ۔

تینوں اپیلوں پر رجسٹرار آفس کی طرف سے زرتاج گل کے سرنڈر نہ کرنے کا اعتراض لگایا گیا ہے ، اے ٹی سی فیصل آباد نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو تین الگ الگ مقدمات  میں دس دس سال سزا سنا رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :انڈیا کے سب سے امیر شخص کا بھائی کیسے دیوالیہ ہوا؟