اسحاق ڈار کی پاکستانی مشنز میں ویزا اجرا کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

Aug 09, 2025 | 15:11:PM
 اسحاق ڈار کی پاکستانی مشنز میں ویزا اجرا کا عمل تیز کرنے کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی مشنز میں ویزا اجرا کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اسحاق ڈار نے اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں  2024ء  کے دوران پاکستان کے غیر ملکی مشنز میں ویزا عمل سے متعلق متعارف کروائی گئی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست، طلبہ کا افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی 

اجلاس میں وزارت خارجہ کے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ہدایت کی کہ ویزا کے طریقہ کار کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جائے، کارکردگی میں بہتری لائی جائے اور ویزا کے اجرا کے عمل کو تیز تر کیا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کے لیے سہولیات کی فراہمی ممکن  بنائی جائے۔