دلچسپ مقابلے، پی ایس ایل نے دنیا کی بڑی لیگز کو پیچھے چھوڑ دیا

Aug 09, 2025 | 09:18:AM
 دلچسپ مقابلے، پی ایس ایل نے دنیا کی بڑی لیگز کو پیچھے چھوڑ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز )   دلچسپ  کرکٹ مقابلوں میں پاکستان سپر لیگ  نے دنیا کی بڑی بڑی لیگز کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ 

برطانوی نشریاتی ادارے کے سروے میں آئی پی ایل کو دنیا کی سب سے زیادہ انٹرٹینگ ٹی ٹونٹی لیگ قرار دے دیا گیا، پاکستان کی پی ایس ایل دوسرے نمبر پر موجود ہے، آئی ایل ٹی 20 تیسرے نمبر پر رہی، آئی پی ایل میں سب سے زیادہ میچ آخری گیند تک گئے دی ہینڈ ریڈ لیگ میں دوسرے اور پی ایس ایل تیسرے نمبر پر آخری اوور میچز گئے۔

یہ  بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیز ناکام، پاکستان نے پہلا ون ڈے اپنے نام کر لیا

پی ایس ایل میں سب سے زیادہ اوسط پہلی اننگز سکور 180 رنز بنے، آئی پی ایل 179 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، آئی ایل ٹی 20 میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل کیپس والے کھلاڑی شامل ہیں، سب سے زیادہ چھکے اور چوکے آئی پی ایل میں لگے۔

پی ایس ایل دوسرے نمبر پر موجود، بی بی ایل تفریح کے لحاظ سے آخری نمبر پر، انڈیکس سکور صرف 1.04 رہا، سی پی ایل سب سے طویل دورانیہ والے میچز والا ٹورنامنٹ قرار دیا گیا، اوسط 3 گھنٹے 54 منٹ تک میچز جاری رہے۔