قومی اسمبلی تحلیل، صدر نے وزیراعظم کی سمری پر دستخط کر دیئے

Aug 09, 2023 | 23:46:PM
قومی اسمبلی تحلیل، صدر نے وزیراعظم کی سمری پر دستخط کر دیئے
کیپشن: قومی اسمبلی تحلیل، صدر نے وزیراعظم کی سمری پر دستخط کر دیئے
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابراہیم راجہ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے جس کے ساتھ ہی قومی اسمبلی تحلیل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی تھی، صدر آئندہ 48 گھنٹے میں اسمبلیوں کی تحلیل کے پابند تھے، صدر کی جانب سے اسمبلی کی تحلیل نہ ہونے پر 48 گھنٹے بعد اسمبلی خودبخود تحلیل ہوجانی تھی، لیکن رات گئے صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر اسمبلی تحلیل کرنےکی سمری پر دستخط کر دیئے۔ وزیر اعظم آج اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے نگران وزیر اعظم کے ناموں پر غور کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے جاتے جاتے پولیس اہلکاروں اور کسانوں کو بڑی خوشخبری دے دی

قبل ازیں وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی کا کہنا ہے کہ منتخب حکومت نے اپنی 5 سالہ آئینی مدت مکمل کرلی ہے، آئین کے آرٹیکل 58کے تحت وزارت پارلیمانی امور نے حکومت تحلیل کرنے کی سمری وزیراعظم  کو بھجوا دی ہے، سمری میں آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت عبوری حکومت تشکیل کی استدعا کی گئی ہے، حکومت تحلیل کی سمری منظوری اور نگران حکومت تشکیل ہونے پر وزارت پارلیمانی امور باقاعدہ نوٹیفکیشن  جاری کرے گی۔