باپ اور بھائی کی قیدی زنجیروں میں جکڑی خاتون بازیاب

Aug 09, 2021 | 16:17:PM
باپ اور بھائی کی قیدی زنجیروں میں جکڑی خاتون بازیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد  میں باپ اور بھائی نے ایک خاتون کو گھر میں قید کر رکھا تھا ، پولیس نے ایک کمرے میں قید خاتون کو بازیاب کرا لیا ۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سمندری کے گاؤں ننگلی میں خاتون شبیلہ کو باپ اور بھائی نے کمرے میں قید کر رکھا تھا۔ تھانہ ترکھانی پولیس کے چھاپے پر ملزم باپ اور بیٹا فرار ہو گئے۔

متاثرہ شبیلہ کوثر کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہنا ہے کہ باپ اور بھائی نے شوہر کے پاس جانے سے روکنے کے لیے قید کیا تھا، میرا باپ مجھے اسلحہ دکھا کر ڈراتا تھا۔
 یہ بھی پڑھیں:    نور قتل کیس: ملزم ظاہر جعفر کے والدین کے ریمانڈ میں 23 اگست تک توسیع