ایرانی سفیر نے اسرائیلی اقدامات کو سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دے دیا

Apr 09, 2026 | 11:31:AM
ایرانی سفیر نے اسرائیلی اقدامات کو سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)پاکستان میں ایرانی سفیر نے اسرائیلی اقدامات کو سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دے دیا۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جنگ بندی خلاف ورزیوں پر بننے والی ایرانی رائے کے باوجود ایرانی وفد پاکستان آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لیے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں کی وجہ سے ایران میں مذاکرات کے حوالے سے شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔

رضا امیری کا کہنا تھا اسرائیلی اقدمات  کے باوجود وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ایرانی وفد ایران کی جانب سے تجویز کردہ 10 نکاتی ایجنڈے پر سنجیدہ مذاکرات کے لیے آج رات اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔

ایرانی سفیر کی جانب سے جاری بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اس وفد میں کون کون شامل ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل نے ایران جنگ بندی کے بعد لبنان پر قیامت ڈھا دی،254افراد شہید،1165 زخمی

یاد رہے کہ اس سے قبل گذشتہ رات وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے بتایا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مذاکراتی ٹیم کو اسلام آباد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔