ملک بھر میں بوہری برادری آج عید الفطر منا رہی ہے

Apr 09, 2024 | 09:00:AM
ملک بھر  میں  بوہری برادری آج عیدالفطرجوش وخروش سے منارہی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی  بوہری برادری آج عیدالفطرجوش وخروش سے منارہی ہے۔

کراچی میں بھی  بوہری برادری کی جانب سے صدر کی طاہری مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔

نماز عید کے موقع پر طاہری مسجد کے باہر اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، پولیس اور رینجرز اہلکار سکیورٹی کے لیے تعینات تھے۔

مزید پڑھیں:  لاہور: گھر میں آگ لگنے سے بچی سمیت 2 افراد جھلس کر زخمی

واضح رہے کہ پاکستان میں آج شوال کا چاند دکھائی دینے کا قوی امکان ہے، دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے وہاں عیدالفطر بدھ کے روز ہوگی۔