لاہور: گھر میں آگ لگنے سے بچی سمیت 2 افراد جھلس کر زخمی

Apr 09, 2024 | 08:43:AM
 لاہور میں واقع ایک گھر میں آگ لگنے سے بچی سمیت 2 افراد بری طرح جھلس کر زخمی ہو گئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا فاران یامین) لاہور میں واقع ایک گھر میں آگ لگنے سے بچی سمیت 2 افراد بُری طرح جھلس کر زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ لاہور کے علاقے میکلور روڈ پر واقع ایک گھر میں پیش آیا جہاں کھانا بنانے کے دوران گھر کی بالائی منزل میں اچانک آگ لگ گئی آگ کی زد میں آ کر بچی سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں افراد 30 سے 40 فیصد جھلس  گئے ہیں  جنہیں طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔زخمی ہونے والوں میں 54 سالہ اکبر حسین اور 13 سالہ ملائیکہ اکبر شامل ہیں،