وزیراعظم نے آرمی چیف کو برطرف کرنے کی خبروں کی تردید  کردی

Apr 09, 2022 | 22:42:PM
آرمی چیف، جنرل قمر جاوید باجوہ ، برطرف کرنے کی خبروں کی تردید
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو برطرف کرنے کی خبروں کی تردید کردی ۔
نجی ٹی وی نے کہاہے کہ انتہائی باخبر ذرائع نے آرمی چیف کو برطرف کرنے کی خبروں کی تردید کردی ،ذرائع کاکہناہے کہ خود وزیراعظم عمران خان نے بھی آرمی چیف کو برطرف کرنے کی افواہوں تردید کی ہے۔
واضح رہے کہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے لیکن صحافیوں سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم استعفیٰ دینگے یا نہیں، کابینہ اجلاس میں فیصلہ ہو گیا