بغیر شرٹ کے کیسا لگتا ہوں ؟سلمان خان نے فوٹو شئیر کر دی

Apr 09, 2022 | 21:17:PM
بالی ووڈ ،اداکار ،سلمان ،خان
کیپشن: بالی ووڈ اداکار سلمان خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے سوشل میڈیا پر ایک بغیر شرٹ کے تصویر شیئر کر دی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان نے سوشل میڈیا پر اپنی شرٹ لیس تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کا بیسٹ موڈ نظر آرہا ہے۔سلمان کی اس سپر ہاٹ باڈی کو دیکھ کر ان کے مداحوں کو انکی آنے والی فلم 'ٹائیگر ۔3' یاد آنے لگی ہے۔سلمان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ایڈیٹ تصویر شیئر کی ہے۔جس میں وہ پتوں کے درمیان جم لک میں نظر آ رہے ہیں۔تصویر میں سلمان فل ایکشن موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے سلمان نے لکھا ’’گرین لیوز میٹرز‘‘۔سلمان کا یہ لک مداحوں کو خوب پسندآرہا ہے۔ لوگ اس تصویر کو لائک کرتے اس پر خوب کمنٹس کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بطور سابق۔۔۔ عمران خان اور شیخ رشید نے سکیوریٹی مانگ لی