بطور سابق۔۔۔ عمران خان اور شیخ رشید نے سکیوریٹی مانگ لی

Apr 09, 2022 | 20:58:PM
 بطور سابق۔۔۔ عمران خان اور شیخ رشید نے سکیوریٹی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت موجودہ حکومت سابق ہو جائے گی۔ممکنہ صورتحال کے پیش نظر عمران خان کے لئے سابق وزیراعظم کی سکیورٹی کے انتظامات کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے سیکریٹری داخلہ کو اس حوالے سے خط لکھ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق خط میں کہا کہ عمران خان کے سابق وزیراعظم کے طور پر سکیورٹی کا انتظام کیا جائے اور اس حوالے سے مجوزہ طریقہ کار کے تحت انتظامات عمل میں لایا جائے۔ذرائع کے مطابق سیکریٹری داخلہ نے خط ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کو ضروری کارروائی کے لئے مارک کردیا ہے اور استفسار کیا کہ سابق وزیراعظم کو کونسی سکیورٹی ملتی ہے؟ آگاہ کیا جائے۔ذرائع کے مطابق سیکریٹری داخلہ نے یہ بھی استفسار کیا کہ وزارت عظمیٰ سے الگ ہونے کے بعد سکیورٹی کی نوعیت کیا ہوگی؟ اس حوالے سے مکمل سکیورٹی جائزہ رپورٹ فراہم کی جائے۔دوسری طرف وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی وزارت چھوڑنے پر سکیورٹی مانگ لی ہے۔شیخ رشید نے اپنے خط میں کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے، رینجرز کی سکیورٹی بھی دی جائے۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے دونوں خطوط کا جائزہ لے رہی ہے، پروٹوکول کے مطابق سابق وزیراعظم کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔عدم اعتماد کی کامیابی سے پہلے ہی وفاقی وزرا نے اپنا سٹیٹس تبدیل کردیا
تحریک عدم اعتماد۔سابق۔سکیوریٹی۔سیکریٹری داخلہ۔خط