عمران خان ملک کو انارکی کی طرف دھکیل رہے ہیں، مصطفی نواز کھوکھر نے آرمی چیف سے اپیل کردی 

Apr 09, 2022 | 20:40:PM
سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر، عمران خان، ملک کو انارکی، دھکیل رہے ہیں، آرمی چیف کردار، ادا کریں،
کیپشن: سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سینیٹر مصطفی نوازکھوکھر نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کو انارکی اور بحران کی طرف دھکیل رہے ہیں، سپیکرقومی اسمبلی سپریم کورٹ کے حکم پرعمل نہیں کرتے توآرمی چیف کردارادا کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں مصطفی نوازکھوکھر کا کہنا تھاکہ جنرل قمرجاوید باجوہ کوبھی ایک بیان جاری کرنا چاہیے، انہیں کہنا چاہیے کہ وہ آئین، جمہوریت اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔


پی پی رہنما کا مزید کہناتھا کہ عمران خان ملک کو انارکی اور بحران کی طرف دھکیل رہے ہیں، تمام اداروں کو آئین، پارلیمان اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔


خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے سے جاری ہے لیکن اب تک سپیکر کی جانب سے قرارداد پر ووٹنگ کا عمل شروع نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عدم اعتماد کی کامیابی سے پہلے ہی وفاقی وزرا نے اپنا سٹیٹس تبدیل کردیا