قومی اسمبلی اجلاس تاخیر کا شکار۔۔ مریم نواز کا ردعمل بھی آگیا

Apr 09, 2022 | 14:41:PM
قومی اسمبلی اجلاس تاخیر کا شکار۔۔ مریم نواز کا ردعمل بھی آگیا
کیپشن: عمران خان،مریم نواز(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکار ہونےپر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما مریم  نواز نے  لکھا کہ یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔ صرف خود کو بچانے کیلئے پورے ملک کو یرغمال بنارکھا ہے۔  آئین کی کھلی خلاف ورزی اورسپریم کورٹ کی حکم عدولی کاانجام براہوگا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ عدم اعتماد سے خائف جنونی نے پورے ملک کو منجمد کردیا ہے، 22 کروڑ کی آبادی کا ملک کئی ہفتوں سے بغیرحکومت کے ہے۔اسے وزیراعظم یا سابق وزیراعظم نہ سمجھا جائے،اس کا نفسیاتی علاج کیا جانا چاہیے.

 یہ بھی پڑھیںاراضی پر قبضہ۔۔فرح خان کیخلاف کیس عدالت میں زیر سماعت ہونے کا انکشاف، مدعی کون ؟