جہانگیرترین کیساتھ زیادتی ہورہی ہے، عشائیہ میں شریک ارکان

Apr 09, 2021 | 22:57:PM
جہانگیرترین کیساتھ زیادتی ہورہی ہے، عشائیہ میں شریک ارکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے عشائیے میں شرکت کرنے والے رہنماﺅں کاکہنا ہے کہ جہانگیر ترین کیساتھ زیادتی ہورہی ہے،ہمارایہ مطالبہ ہے سب کے ساتھ ایک جیساسلوک ہوناچاہئے، وزیراعظم سے ملاقات میں اپنا موقف پیش کریں گے ۔
رکن پنجاب اسمبلی عبدالحئی دستی کاکہناہے کہ پارٹی کو ایک سازش کے تحت کمزور کیا جارہا ہے، نئے لوگ پارٹی میں آکر تحریک انصاف کی بربادی کاسبب بن رہے ہیں،ہم وزیراعظم کو پارٹی کے خلاف سازشوں سے آگاہ کرناچاہتے ہیں ،اب جو ہوگا اوپن ہو گا، ہم وزیراعظم کو ملاقات کی درخواست دیں گے۔
صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال کاکہناہے کہ جہانگیرترین پارٹی کا اثاثہ ہیں ،ہم تمام ارکان وزیراعظم عمران خان کے پاس ملاقات کیلئے جائیں گے،وزیراعظم سے اپیل کریں گے جہانگیر ترین کیساتھ انصاف ہو،ہمارایہ مطالبہ ہے سب کے ساتھ ایک جیساسلوک ہوناچاہئے، وزیراعظم سے ملاقات میں اپنا موقف پیش کریں گے ۔
ایم پی اے زوار وڑائچ کاکہناہے کہ آج جہانگیر ترین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اکٹھے ہوئے تھے،جہانگیر ترین کیساتھ زیادتی ہورہی ہے، کل پیشی پر جہانگیر ترین کے ساتھ بھی جائیں گے ، ہر محاذ پر جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  عشائیہ میں28ارکان کی شرکت۔۔جہانگیر ترین نے اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کر دیا