کراچی:صبح سویرے گھر میں دھماکہ، بچوں سمیت 7افراد زخمی

Apr 09, 2021 | 11:42:AM
گھر کے اندر دھماکہ
کیپشن: گھر کے اندر دھماکہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کراچی کے علاقے سولجر بازار میں مکان کے اندر دھماکے سے خاتون اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق سولجر بازار میں صبح سویرے مکان کے اندر زور دار دھماکا ہوا، دھماکے سے خاتون اور بچے جھلس گئے۔ذرائع کے مطابق دھماکہ چولہا جلانے کے بعد پیش آیا ، اہل محلہ کے مطابق دھماکے کی آواز سنتے ہی جائے وقوعہ پہنچے تو خاتون مکان کے باہر زخمی حالت میں ملی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق اے سی کے نیچے موجود چولہا جلانے کے بعد اے سی کے انر میں دھماکا ہوا۔پولیس نے کہا ہے  کہ شواہد جمع کرنے کے بعد مزید تفتیش کی جائیگی۔ زخمی افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔واضح ر ہے کہ اب تک دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی،جس کے بارے تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    خاتون نے ریسکیورز کی مدد سےایمبولینس میں بچے کو جنم دیدیا