فٹسال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز، قومی فٹسال ٹیم کے سکواڈ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ممتاز شگری)پاکستان فٹبال فیڈریشن نے قومی فٹسال ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کسی بین الاقوامی فٹسال مقابلے میں شرکت کرے گا۔سکواڈ میں گول کیپرمحمد زید اورمحمد طاہر، اینکر(ڈیفنڈر) میں محمدحمزہ خان، حمزہ نصرت،زہیر الطاف اور آصف احمدشامل ہیں۔
رائٹ ونگ میں حسان ظفر، عبدالحنان، یوسف احمد اور شمس تاج شامل ہیں۔ لیفٹ ونگ میں معیز سجاد، محمد بن مسعود اور عارض محمود کو شامل کرلیاگیا۔سٹرائیکرز میں محمد عدنان، محمد علی ریاض خان اورُ زید اللہ خان شامل ہیں۔

پاکستان گروپ ڈی میں عراق، چینی تائپی اور میزبان سعودی عرب کے ساتھ موجود ہے۔
قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 20 ستمبر کو عراق کے خلاف کھیلے گی۔ٹیم دوسرا میچ 22 ستمبر کو سعودی عرب کے خلاف کھیلے گی ۔
گروپ مرحلے کا اختتامی میچ 24 ستمبر کو چینی تائپی کے خلاف ہوگا۔تمام میچز دمام سعودی عرب میں کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں عام تعطیل؟ محکمہ تعلیم نے اہم بیان جاری کردیا