خواتین کو  ہراساں کرنے پر چیئر پرسن سندھ انسانی حقوق کمیشن اقبال ڈیتھو  عہدے سے فارغ

Sep 08, 2025 | 18:58:PM
خواتین کو  ہراساں کرنے پر چیئر پرسن سندھ انسانی حقوق کمیشن اقبال ڈیتھو  عہدے سے فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو) چیئر پرسن سندھ انسانی حقوق کمیشن محمد اقبال ڈیتھو  کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔محمد اقبال ڈیتھو کو خواتین کو ہراساں کرنے کے مبینہ الزام میں عہدے سے فارغ کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسانی حقوق نے  محمد اقبال ڈیتھو  کو عہدے سے فارغ کرنے کا  نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔محمد اقبال ڈیتھو کو انسانی حقوق ایکٹ 2013 کے تحت فارغ کیا گیا ۔محمد اقبال ڈیتھو کو سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا  ۔محمد اقبال ڈیتھو کو خواتین کو ہراساں کرنے کے مبینہ الزام میں عہدے سے فارغ کیا گیا ۔محمد اقبال ڈیتھو کے خلاف سندھ کابینہ کی سب کمیٹی نے تحقیقات کی تھی ۔سندھ کابینہ کی سفارش پر محمد اقبال ڈیتھو عہدہ کھو بیٹھے ہیں۔محمد اقبال ڈیتھو کو بطور انسانی حقوق کمیشن کا چیئرپرسن سندھ کابینہ کی منظوری سے تعینات کیا گیا تھا ۔انسانی حقوق کمیشن کا نظام محکمہ انسانی حقوق کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سیلابی سیلفی بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کو پانی میں موت کی نیند سلا گیا