صدر آصف زرداری سے آسٹریلیا کے لیے نامزد پاکستانی ہائی کمشنر کی ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)صدر آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے لیے نامزد پاکستانی ہائی کمشنر عرفان شوکت نے ملاقات کی، صدر نے عرفان شوکت کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
صدر آصف زرداری نے کہاکہ آسٹریلیا کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو وسعت دی جائے, بزنس ٹو بزنس روابط کو فروغ اور پاکستانی برآمدات کو بڑھایا جائے.
صدر نے آئی ٹی، زراعت، معدنیات اور توانائی میں شراکت داری تلاش کرنے پر زور دیا, پاکستانی کمیونٹی اور طلبہ کو بہترین قونصلر سہولتیں اور رہنمائی فراہم کی جائے.
صدر آصف زرداری نے آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان عوامی اور تعلیمی سطح کے روابط کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا، صدر نے عرفان شوکت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں :غزہ پر امریکی صدر کی تجاویز قبول کرتے ہیں: اسرائیل