ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے یو اے ای کے نیول کمانڈر کی ملاقات

Sep 08, 2025 | 17:55:PM
 ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے یو اے ای کے نیول کمانڈر کی ملاقات
سورس: ISPR
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے یو اے ای نیول فورسز کے کمانڈر میجر جنرل حمید محمد عبداللہ  نے  ملاقات کی۔

ائیر چیف اور یو اے ای نیول کمانڈر کا علاقائی سیکورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا، فریقین نے  مشترکہ تربیت اور عسکری تعاون کو فروغ دینے پر غور کیا۔

ائیر چیف نے پاک فضائیہ کو جدید، تیز اور ٹیکنالوجی پر مبنی فضائی قوت میں ڈھالنے کے ویژن پر روشنی ڈالی،  ائیر چیف نے سائبر، خلائی، مصنوعی ذہانت، الیکٹرانک وارفیئر اور ایروسپیس کے شعبوں میں جدید ترین اپ گریڈیشن پروگرامز کو اُجاگر کیا۔

اس موقع پر ائیر چیف نے کہا کہ   متحدہ عرب امارات کے ساتھ فوجی تعاون، خاص طور پر تربیت اور مشترکہ آپریشنل مشقوں کے میدان میں توسیع کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :غزہ پر امریکی صدر کی تجاویز قبول کرتے ہیں: اسرائیل