لاہور بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کو پیپر لیس کرنے کا حتمی فیصلہ 

Sep 08, 2025 | 15:38:PM
لاہور بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کو پیپر لیس کرنے کا حتمی فیصلہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض )لاہور بورڈ کو پیپر لیس کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیاگیااوراب تمام دفتری امور مینول کی بجائے آن لائن نظام کے تحت چلائے جائیں گے۔
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے لاہور بورڈ کو پیپر لیس کیا جائے گا،صرف بچوں کو اسناد کی فراہمی کیلئے مینول طریقہ کار استعمال ہوسکے گاجبکہ آن لائن اسناد کے ڈیٹاء کا پاس ورڈ محفوظ بنانے کیلئے متعلقہ برانچ ہر ممکن کوشش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:میٹرک امتحانات میں ناقص کارکردگی پرسکولوں کے پرنسپل معطل
بورڈ حکام کے مطابق متعلقہ برانچ ضرورت پڑنے پر آن لائن اسناد کا پاسورڈ تبدیل کرے اوراسناد کو کسی صورت غیر مجاز شخص سے شیئر نہ کیا جائے۔
لاہور بورڈ نے تمام برانچز کو آن لائن ورک کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔