ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں معمولی کمی 

Sep 08, 2025 | 14:54:PM
ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں معمولی کمی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی کمی دیکھی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق 4 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری  کی اوسط ریٹل قیمت 1391 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.14 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری  کی اوسط ریٹل قیمت 1393 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق زیرجائزہ عرصے کے دوران ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی فوری کی اوسط ریٹل قیمت 1443 روپے ریکارڈ کی گئی ۔ پیوستہ ہفتے میں بھی ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1443 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

  یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل میں میری بے عزتی کی گئی ،  کرس گیل نے بڑے رازسے پردہ اٹھا دیا

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1367 ، راولپنڈی 1372، گجرانوالہ 1440، سیالکوٹ 1410، لاہور 1443، فیصل آباد 1380، سرگودھا 1363 ، ملتان 1422، بہاولپور 1450 ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پشاور 1350، بنوں 1300 ، کراچی 1367، حیدرآباد 1427، سکھر 1465، لاڑکانہ 1407، کوئٹہ 1510 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1483 روپے ریکارڈ کی گئی۔