سیلاب سے سپلائی متاثر، آٹا اور سبزیاں مہنگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملک بھر میں سیلاب کے باعث سپلائی متاثر ،گندم، آٹا، سبزی اور کھانے کی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں 15 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔
پشاور میں چند دنوں میں آٹے کے 20 کلو تھیلےکی قیمت میں 1 ہزار 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جو 2400 روپے سے اوپر چلا گیا۔
کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2300روپے تک پہنچ گیا جبکہ کراچی میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 10 روپے فی کلو بڑھ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور میں روزانہ 700ٹن سپلائی لیکن گلی محلوں میں چینی دستیاب نہیں
دوسری جانب مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔
کمالیہ میں ٹماٹر فی کلو قیمت 400 روپے تک پہنچ گئی۔
کراچی میں ٹماٹر 220 سے 240 روپے اور پشاور میں 260 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔