لاہور میں روزانہ 700ٹن سپلائی لیکن گلی محلوں میں چینی دستیاب نہیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( سعید احمد)ہول سیل ڈیلرز اور چھوٹے دوکانداروں کی ملی بھگت کے نتیجے میں شہری سرکار ی نرخوں پر چینی کوترس گئے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سےلاہور میں ہر روز 700ٹن چینی کی سپلائی کی جاتی ہے لیکن گلی محلوں میں چینی دستیاب ہی نہیں،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث چینی کی سپلائی میں گھپلے سامنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع
گڑھی شاہو، مغلپورہ، ملتان روڈ سمیت لاہور کے کئی علاقوں میں چینی دستیاب نہیں ہے،لاہور کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ سے چینی سپلائی پر چیک لگانےکامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور میں ہرروز700ٹن چینی فراہم کر رہی ہے۔