اساتذہ کی حاضری، کارکردگی بہتر بنانے کیلئے جدید مانیٹرنگ نظام متعارف کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز ) خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی حاضری اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی مانیٹرنگ نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے ابتدائی مرحلے میں 130 کلاس رومز کو جدید نظام سے لیس کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
دستاویز کے مطابق اس نظام کے تحت کلاس رومز کی نگرانی نہ صرف سکول پرنسپل بلکہ محکمہ تعلیم کے حکام بھی براہِ راست کر سکیں گے، اس مقصد کے لیے باقاعدہ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کیا جائے گا جس پر 7 ملین روپے سے زائد لاگت آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں:’’ اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں‘‘وسیم اکرم کس بات پر شرمندہ ؟
محکمہ تعلیم کے مطابق اس منصوبے کا مقصد اساتذہ کی حاضری یقینی بنانا، تدریسی عمل کو مؤثر بنانا اور تعلیمی معیار میں بہتری لانا ہے۔
حکام کے مطابق منصوبے کا ابتدائی ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے اور منصوبے پر جلد عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔