نادرا شہریوں کےشناختی کارڈ کیوں بلاک اورضبط کرتاہے؟اہم وجوہات سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نادراکی جانب سے ملک بھر میں پانچ سالوں کے دوران 80 ہزار 847 شناختی کارڈ بلاک اور ضبط کیے گئے ،نیشنل ڈیٹا بیس شہریوں کے شناختی کارڈبلاک اورضبط کیوں کرتاہے؟اس حوالے سےنادراکے ایک آفیسرنے اہم معلومات فراہم کی ہیں۔
نادراکے آفیسر سید شباہت علی نےایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اپماؤنڈنگ ایک قانونی اصطلاح ہے جسے عام طور پر لوگ کارڈ بلاک ہونا کہتے ہیں، اس کا مقصد یہ ہوتاہے کہ جو شناختی کارڈ کسی بھی وجہ سے غیر مؤثر ہوجاتا ہے یعنی وہ کارڈ کسی جگہ بھی کام نہیں آئے گا،اس کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں جن میں غیرمصدقہ معلومات ،بائیو میٹرک مسائل یا کارڈ کی مدت پوری ہونا وغیرہ ہیں جسے ٹھیک کرانے یا نیا جاری کرانے کیلئے متاثرہ شہری کو دفتر آنا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں بعض نجی سکولوں نے آج چھٹی کا اعلان کردیا
ڈپلیکیٹ کارڈ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پہلے بہت سے لوگ اس طرح کا کام کرلیا کرتے تھے لیکن اب ہمارا سسٹم پہلے سے بہت بہتر ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ڈپلیکیٹ کارڈ بنوانا مشکل بلکہ ناممکن ہوگیا ہے،نیشنل ڈیٹا بیس میں غلط بیانی کا مطلب ہے کہ آپ نے ریاست سے جھوٹ بولا جو یقیناً قرار واقعی جرم ہے۔
سیدشباہت علی کے مطابق ویسے تو نادرا نے ابھی تک کسی شہری کو اس قسم کی سزا تو نہیں دلوائی لیکن اس جرم کی سزا قید و جرمانہ ہے جو دی جاسکتی ہے۔