گلوکارہ شازیہ منظور کو کینیڈا میں کوئین الزبتھ ایوارڈ سے نوازادیا گیا

Sep 08, 2023 | 22:09:PM
گلوکارہ شازیہ منظور کو کینیڈا میں کوئین الزبتھ ایوارڈ سے نوازادیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف گلوکارہ شازیہ منظور نے بڑ ااعزاز اپنے نام کرلیا ہے ، انہیں کینیڈا میں کوئین الزبتھ ایوار سے نوازا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں منعقد ایک تقریب میں حکومتِ کینیڈا کی جانب سے پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ شفقت علی نے شازیہ منظور کوکوئین الزبتھ ایوارڈ پیش کیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ منظور کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے دِل و جان سب کچھ حاضر ہے اور پاکستانی دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں، اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، یہ امر بھی میرے لے باعثِ افتخار ہے کہ کینیڈین پارلیمنٹ میں پاکستانی نژاد ارکان بھی کینیڈا کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مایا علی کی سوئمنگ پول پارٹی، تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

انہوں نے کہا کہ  اس اعزاز پر حکومتِ کینیڈا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لیے بڑی عزت کی بات ہے۔