ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ

Sep 08, 2023 | 14:27:PM
 متحدہ عرب امارات میں تربیتی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، جس میں دو پائلٹ سوار تھے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں تربیتی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، جس میں دو پائلٹ سوار تھے۔

امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جمعہ کو جاری بیان میں کہا کہ دبئی کے المکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پرواز کرنے کے بعد ایک ایرو گلف ہیلی کاپٹر دو پائلٹوں سمیت سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کا ملبہ نکال لیا اور اس میں سوارعملے کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں: 8 ستمبر یوم بحریہ، بہادر سپوتوں کے عظیم کارناموں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں: محسن نقوی

واضح رہے کہ اتھارٹی کو تقریباً 8:30 بجے اپنے ایئر ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ سے ہیلی کاپٹر حادثے کی خبر موصول ہوئی تھی۔ ہیلی کاپٹر میں سوار پائلٹ رات کی تربیتی پرواز پر تھے جن کا تعلق مصر اور جنوبی افریقہ سے تھا۔