8 ستمبر یوم بحریہ، بہادر سپوتوں کے عظیم کارناموں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں: محسن نقوی

Sep 08, 2023 | 13:15:PM
8 ستمبر یوم بحریہ، بہادر سپوتوں کے عظیم کارناموں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں: محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نیوی ڈے پر اہم پیغام جاری کردیا ۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 8 ستمبر یوم بحریہ ہماری قومی تاریخ کا عظیم الشان اور یادگار دن ہے یہ دن 1965کی جنگ کے دوران پاک بحریہ کے سرفروشوں کی قربانیوں، لازوال جذبوں اور غیر معمولی کارناموں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ 

محسن نقوی کا  اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ فضائی کی طرح بحری جوان بھی دشمن کے خلاف جوانمردی سے لڑے، پاک بحریہ کے جانبازوں نے پاکستان کی سمندری حدود کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کو شکست دی، پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت کرنے والے پاک بحریہ کے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں، 1965 کی جنگ میں پاک بحریہ کے ناقابل فراموش کردارکو سنہری حروف سے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی اپنی بڑھتی ہوئی ذمّہ داریوں کے ساتھ خطے میں ایک باصلاحیت اور متحرک بحری فورس بن کر اُبھری ہے، نیوی ڈے پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کے عظیم کارناموں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔