بطور صدر ڈاکٹر عارف علوی کا آج آخری روز،کیا عہدہ چھوڑ دیں گے؟

Sep 08, 2023 | 09:48:AM
بطور صدر ڈاکٹر عارف علوی کا آج آخری روز،کیا عہدہ چھوڑ دیں گے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صدر ڈاکٹر عارف علوی کے 5 سالہ عہدہ صدارت کی معیاد آج مکمل ہو رہی ہے،لیکن وہ عہدہ چھوڑیں گے یا نہیں معتدر  حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی مدت آج ختم ہورہی ہے لیکن آئینی طور پر  نئے صدر کے انتخاب تک صدر کا عہدہ خالی نہیں چھوڑا جا سکتا  اور عام انتخابات کے بغیر   نئے صدر کا انتخاب ممکن نہیں ، اس لیے عہدہ صدارت مکمل کرنے کے بعد ڈاکٹر عارف علوی ایوان صدر خالی نہیں کرینگے بلکہ صدارتی فرائض سر انجام دیتے ہیں۔

صدر نے گزشتہ ہفتے بعض اہم مشاورتی میٹنگز کے بعد نئے صدر کے انتخاب تک فرائض ادا کرنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی جب کہ صدر لاہور کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس پہنچ گئے،اسلام آباد واپسی سے قبل انہوں نے داتا دربار پر حاضری دی اور خصوصی دعا ئیں بھی کیں،عمومی تاثر ہے کہ الیکشن دور کی بات ہے تاہم بے یقین سیاسی ماحول میں امید کی کرن نظر آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پرائز بانڈز رکھنے والوں کی سنی گئی