برطانوی ملکہ الزبتھ 96برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

Sep 08, 2022 | 22:59:PM
برطانیہ، ملکہ الزبتھ دوئم، دنیا سے رخصت ہو گئیں، انتقال کا اعلان
کیپشن: ملکہ الزبتھ دوئم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم دنیا سے رخصت ہو گئیں ،بکنگھم پیلس نے ملکہ برطانیہ کے انتقال کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ الزبتھ کچھ عرصے سے علیل تھیں ،ملکہ برطانیہ کا انتقال آج بیل مورل پیلس میں ہوا،ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی عمر 96 برس تھی ،ملکہ برطانیہ کے انتقال پر 10 روزہ سوگ کا اعلان کردیاگیاجبکہ یونین جیک سرنگوں ہو گیا۔
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم نے 1952 میں شاہی تخت سنبھالا تھا،وہ شاہی خاندان میں طویل ترین حکمرانی کا اعزاز رکھتی تھیں ،انہوں نے 70 سال تک تخت سنبھالا،ملکہ برطانیہ الزبتھ کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہت سنبھالیں گے ۔

برطانوی ملکہ الزبتھ کا دور اقتدار70 برس رہا،ملکہ الزبتھ 21 اپریل 1926 کو لندن میں پیدا ہوئیں اور آج 8 ستمبر2022 میں انتقال کرگئیں،دنیا کی سب سے عمررسیدہ سربراہ مملکت تھیں ۔
ملکہ الزبتھ دوئم برطانوی بادشاہ جارج پنجم کے دوسرے بیٹے جارج ششم کی بیٹی تھیں ،ملکہ برطانیہ 1945 میں فوجی خدمات انجام دینے والی شاہی خاندان کی پہلی خاتون بنیں ،والد جارج ششم کی وفات کے بعد1954 میں صرف 25 برس کی عمر میں ملکہ بنیں ۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا چشتیاں میں جلسہ، تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرا دی