ویتنام: بار میں آگ بھڑک اُٹھی، 32 افراد ہلاک

Sep 08, 2022 | 09:33:AM
ویتنام: بار میں آگ بھڑک اُٹھی، 32 افراد ہلاک
کیپشن: فوٹو بشکریہ گارجین)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام کے شہر ہوچی من کے قریب موجود ایک بار میں  آگ لگنے سے 32 افراد ہلاک ہو گئے ہیں.

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ بار  ہوچی من شہر کے قریب ایک رہائشی علاقے میں موجود ایک عمارت کی دوسری منزل پر واقع تھا جہاں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

ویتنامی وزارت  سیکیورٹی کے مطابق بار میں آگ لگنے کے واقعے میں 32 افراد ہلاک ہو ئے جن میں 17 مرد اور 15 عورتیں شامل ہیں جبکہ 11 افراد شدید زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: عراق کی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی درخواست مسترد 

ویتنامی سرکاری میڈیا کے مطابق 8 افراد کی لاشیں بار کے واش روم سے ملی ہیں جن کی موت ممکنہ طور پر دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔ آگ لگنے کے بعد عمارت میں دھواں بھر گیا تھا اور ایمرجنسی ایگزٹ نہ ہونے کے باعث زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ ویتنامی حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے ریسکیو اہکار اندر پھنسے لوگوں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔